پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ میچ میں ایمپائر کاکرکٹ کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ،ایمپائر نے گراؤنڈ میں پیپر نامی میوزک بینڈ کوشائقین کے درمیان میوزک بجانے سے روک دیا‘ شائقین بھی فیصلہ سے دنگ

اتوار 28 جون 2015 20:48

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) سری لنکا میں جاری حالیہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز میں ایمپائر نے کرکٹ کی تاریخ کا ایک بہت ہی انوکھا فیصلہ سنا دیا جس پر شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایمپائر نے اس وقت ایک حیران کن فیصلہ سنا دیا جب گراؤنڈ میں موجود پیپر نامی میوزک بینڈ نے شائقین کرکٹ کے درمیان میوزک بجانا شروع کیا تاہم کچھ ہی لمحوں بعدانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فیلڈ ایمپائر نے اس بینڈ کو میوزک بجانے سے روک دیا جس پر شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے گراؤنڈز میں ماضی کے دوران بھی میوزک بجایا جاتا رہا ہے جسے شائقین بہت پسند کرتے ہیں تاہم حالیہ میچ میں میوزک کے روکنے پر شائقین نے ایمپائر کے اس فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر مستقبل میں بھی ایسے فیصلوں پر عمل درآمدہوتا رہا توشائقین کاکرکٹ گراؤنڈز کی طرف رجحان کم ہوتا جائے گا کیونکہ سری لنکا میں میوزک کو بہت سراہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :