پنجاب حکومت کا آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان،کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کا واقعہ افسوسناک اور سنگین جرم کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم بھی اس واقعہ کی علیحدہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی،غلطی کی نشاندہی کے بعدمتعلقہ محکمے اورحکام کو فوری طورپرحرکت میں آنا چاہیے تھا، واقعہ فوری ایکشن کا متقاضی تھا،کمشنرز اور ڈی سی اوز غلط نقشے والی کتابیں واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائیں ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب
اتوار 28 جون 2015 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور یہ ایک سنگین جرم کے مترادف ہے ،لہذاپنجاب حکومت آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی اورجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا جائے گا۔
وہ اتوار کو یہاں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،جس میں آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کے واقعہ کے حوالے سے مختلف امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ آٹھویں جماعت کی کتاب میں سرائیکستان اور ہزارہ کا غلط نقشہ چھپنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ محکمے کے اندرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام ہوتا تو کسی صورت غلط نقشہ نہ چھپتااورفاش غلطی کو بروقت روکا جاسکتا تھا۔
متعلقہ محکمے نے اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا نہیں کی،جس کے باعث آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشہ چھپنے کی فاش غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس فاش غلطی کی نشاندہی کے بعدمتعلقہ محکمے اورحکام کو فوری طورپرحرکت میں آنا چاہیے تھا کیونکہ یہ افسوسناک واقعہ فوری ایکشن کا متقاضی تھا لیکن افسوس کے متعلقہ محکمے نے اپنی ذمہ داری ادا کی نہ بروقت ایکشن لیا گیااورذمہ داریاں سے بطریق احسن عہدہ براہ نہیں ہوا گیا،جس روزیہ واقعہ اعلی حکام کے علم میں آیا اسی روزجنگی بنیادوں پر فوری ایکشن ہونا چاہیے تھاکیونکہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم بھی اس واقعہ کی علیحدہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اس سنگین جرم میں ملوث ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اتنے اہم معاملے میں کسی بھی سطح پر چیکنگ کا موثر میکانزم موجود نہیں ہے،تاہم اب مستقبل میں چیکنگ اورمانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غلط نقشے والی تمام کتابیں سکولوں اورمارکیٹ سے فوری واپس اٹھائی جائیں اوراس ضمن میں کمشنرز اور ڈی سی اوز جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جبکہ درست نقشے والی نئی کتابوں کا بھی فوری طورپر بندوبست کیا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چےئرمین پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.