ایم کیو ایم پر الزامات سنجیدہ اور سنگین نوعیت کے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے، ثبوت ملے تو قانونی کاروائی ہو گی،کراچی میں گرمی سے اموات پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے گزشتہ پچاس سالوں میں اتنی گرمی نہیں پڑی،2017-18 تک توانائی کے بحران پر قابو پا لیں گے،وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی مستحقین میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو
اتوار 28 جون 2015 21:15
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات سنجیدہ اور سنگین نوعیت کے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان نے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا ہے ثبوت ملے تو قانونی کاروائی ہو گی۔ وہ اتوار کو یہاں مستحقین میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
احسن اقبال نے کہاایم کیو ایم پر الزامات صرف ایک میڈیا رپورٹ ہے اگر ان میں کوئی صداقت ہوئی یا ثبوت ملے تو قانونی کاروائی ہو گی مگر جب تک قانونی تقاضے نہیں پورے کئے جاتے اورجب تک ہمیں سرکاری معلومات نہیں ملتیں ہمیں احتیاط کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس وقت ایم کیو ایم کے 24ارکان پارلیمنٹ میں موجود ہیں اس کا ایک پہلو سیاسی بھی ہے اس سلسلہ میں پاکستان نے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.