پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے2دہشتگردوں سمیت10 افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 28 جون 2015 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں سمیت10 افرادکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے مصدقہ اطالعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2مبینہ دہشتگرد بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ،2 کلاشنکوف اور4 پستول برآمد کرلی ،پولیس نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے،اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :