آئی سی سی کارسمی عہدہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کرونگا ‘دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے عالمی امیج کیلئے باہمی سیریز بہت اہم ہے،یہ کام آسان نہیں تاہم میں اس حوالے سے کچھ کر نا چاہتا ہوں ،’مجھے فخر ہیکہ تمام ممالک مجھے بہت عزت دے رہے ہیں اور میں انتہائی خوش ہوں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نو منتخب صدر ظہیر عباس کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 جون 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نو منتخب صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ رسمی عہدہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کرؤں گا۔سابق ٹیسٹ کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رسمی عہدہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ مجھے اس کھیل سے پیار ہے اور اگلے ایک سال میں میں عالمی کرکٹ کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت اورپاکستان کرکٹ میچ دوبارہ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ دونوں ملکوں کی عوام یہی چاہتے ہیں اور اس کھیل کے عالمی امیج کیلئے باہمی سیریز بہت اہم ہے۔ظہیر عباس نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آسان کام نہیں کیونکہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کا دارومدار دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات پر ہے۔

(جاری ہے)

تاہم میں اس حوالے سے کچھ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ تسلسل کے ساتھ باہمی سیریز کا انعقاد دنوں ملکوں کے کھلاڑیوں اور عوام دنوں کیلئے اچھا ہے‘۔انڈیا میں انتہائی مقبول اور بولی وڈ اداکارہ کے شوہر ظہیر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاک-انڈیا میچ بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔’دونوں ملکوں کے درمیان میچ میرے دل کے بہت قریب ہیں اور میں ان کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش کروں گا‘۔

ایشین بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیر نے بتایا کہ بطور آئی سی سی صدر وہ کرکٹ کی عالمگیریت میں بھی اپناکردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ’کرکٹ کو دنیا بھر میں پھیلانا ہوگا جس سے یہ کئی ملکوں میں مقبولیت کا درجہ پائے گا‘۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں سری لنکن، بنگلہ دیشی، ہندوستانی اور پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی اور ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے کرکٹ مزید گلوبل ہوتی جا رہی ہے۔ظہیر کے مطابق، باربیڈوس میں آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ ہی ان کا کرکٹ کیریئر مکمل ہو گیا۔ ’مجھے بہت فخر ہے۔ سبھی مجھے بہت عزت دے رہے ہیں اور میں انتہائی خوش ہوں۔