افغان وزیرداخلہ نورالحق علومی نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا،افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وزارت داخلہ

اتوار 28 جون 2015 22:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیر داخلہ نورالحق علومی کو دورے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے ملک کی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔