بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کاخیبرپختونخوا حکومت کو خط

اتوار 28 جون 2015 22:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا اختیار نہیں، حکومتی کمیٹی انتخابات سے متعلق تحقیقات نہیں کر سکتی، الیکشن سے متعلق تمام امور کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوتا ہے، ضرورت محسوس کی تو حکومت کو تحقیقات کا کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کر رہی ہے۔