پاکستان ریلوے کارواں برس عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اتوار 28 جون 2015 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پاکستان ریلوے نے رواں برس عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تقریبا30 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا، اسپیشل عید آپریشن 11 جولائی سے شروع ہو گا جو 22 جولائی تک جاری ہے گا۔ پہلی عید ٹرین کوئٹہ سے چلے گی اور رواں برس اسپیشل عید ٹرینوں پر تقریبا 30 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :