کراچی‘ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو وردی میں چھاپہ مارکارروائیوں کی منظوری دیدی گئی

اتوار 28 جون 2015 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء)آئی جی سندھ نے محکمہ انسداددہشت گردی کے افسران اوراہلکاروں کووردی میں چھاپہ مارکارروائیوں کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالیاجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی ثناء اللہ عباسی نے سی ٹی ڈی کیانتظامی ڈھانچیاوراب تک کی کارکردگی پربریفنگ دی،ثناء اللہ عباسی نے سی ٹی ڈی کو چادر اور چار دیواری کے احترام میں افسران اوراہلکاروں کوآپریشن کے دوران وردی پہنچنے کی تجویز پیش کی،جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا،اجلاس کوبتایا گیا کہ سی ٹی ڈی کے کرائم سیل‘انٹیلی جنس سیل ودیگراہم شعبوں کو ہرلحاظ سے مستحکم اور مضبوط کیاجارہا ہے،آئی جی سندھ کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کئے جائیں۔