مصر، ایک ہی میز پر ہزاروں‌لوگوں‌کی افطاری کا عالمی ریکارڈ قائم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 23:39

مصر، ایک ہی میز پر ہزاروں‌لوگوں‌کی افطاری کا عالمی ریکارڈ قائم

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) مصر کے شمالی شہر سکندریہ نے رمضان المبارک میں ایک ہی ٹیبل پر ہزاروں لوگوں کو افطاری کروا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا لگائی جانے والی ٹیبل 4 کلومیٹر اور 303 میٹر طویل تھی اور اسے بنانے میں 800 رضا کاروں نے حصہ لیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 7000 لوگوں نے شرکت کیلئے رجسٹریشن کرائی جبکہ 10,000 لوگوں کے کھانے کی گنجائش موجود تھی اور لوگوں کو کھانا کھلانے کیلئے موقع پر 500 افراد موجود تھے۔ اس تقریب کو متعد ریسٹورنٹس اور مقامی چیمبر آف کامرس کی جانب سے سپانسر کیا گیا

متعلقہ عنوان :