پنجاب حکومت نے 7سالوں میں صحت کے بجٹ کو 12 ارب سے بڑھاکر 166 ارب 13 کروڑ کر دیا ، پنجاب کے 66فیصد بنیادی مراکز صحت پوری طرح آباد ہو چکے ہیں،2014ء میں پورے ملک میں پولیو کے 306کیس رپورٹ ہوئے ان میں سے پنجا ب میں صرف 4کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 2015ء پنجاب میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا - ترجمان محکمہ صحت
اتوار 28 جون 2015 23:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے 7سال کے عرصے میں صحت کے بجٹ کو 12 ارب سے بڑھاکر 166 ارب 13 کروڑ کر دیا جو کہ عوام دوستی کا ثبوت ہے،پنجاب کے 66فیصد بنیادی مراکز صحت آباد ہو چکے ہیں جبکہ باقی ہیلتھ سنٹرز کو فعال بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، 2014ء میں پورے ملک میں پولیو کے 306کیس رپورٹ ہوئے ان میں سے پنجا ب میں صرف 4کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 2015ء پنجاب میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا - محکمہ صحت کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ2014-15ء کے بجٹ میں صحت کے بجٹ کا مجموعی حجم 121ارب روپے تھا جس میں 2015-16ء کے لئے 45 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ سیکٹر کے لئے اتنی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 10ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‘ جو رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 2 ارب روپے زیادہ ہیں علاوہ ازیں غریب عوام کو ہیلتھ کور فراہم کرنے کے لئے 8پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے لئے 2 ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.