دلچسپ ریس میں حصہ لینے سے 1000 سے زیادہ بیمار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 23:56

دلچسپ ریس میں حصہ لینے سے 1000 سے زیادہ بیمار

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء)جنوبی فرانس میں مڈ ڈے کے موقع پر کیچڑ (گارے) میں دوڑنے سے 1000 سے افراد بیمار ہوگئے۔ کوت ڈی ازور کےمقام نائس میں ہزاروں افراد نے اس دلچسپ ریس میں حصہ لیا۔ 8000 افرادنے رکاؤٹوں والی دوڑ میں حصہ لیا جس کے بعد بہت سے افراد سر تا پا گارے میں بھر گئے۔ اگلے دن 30 افراد نے ڈائیریا، الٹیوں اور بخار کی شکایت کی، اب یہ تعداد 30 سے بڑھ کر 1000 سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

قدرتی طور پر گارا اگرچہ صاف نہیں ہوتاتاہم اس میں بیمار کرنے والے بیکٹریا بھی اتنے زیادہ نہیں ہوتے تاہم کچھ دوڑنے والوں کا کہنا ہے کہ گاڑے میں کچھ تیزابی یا زہریلا مواد تھا۔ریس کے کچھ شرکا نے بتایا کہ دوڑتے ہوئے انہیں کئی مقامات پر گارے میں سے گھوڑے کے فضلے کی بو محسوس ہوئی۔ ریس کے منتظمین نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ شرکا کیوں بیمار ہوئے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگلے سال اس ریس مٰیں ہزاروں افراد کی بجائے کچھ افراد کو دوڑایا جائے۔