اژدھے کا یہاں کیا کام؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 23:56

اژدھے کا یہاں کیا کام؟

کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء)کوئنز لینڈ، آسٹریلیا میں جیسے ہی ایک عورت نے اپنی ، ہولڈن روڈیو، گاڑی کا بونٹ اٹھایا تو اسے حیرت کاشدید جھٹکا لگا۔اس کی گاڑی کے انجن میں ایک بہت فربہ اژدھا بیٹھا آرام کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

عورت نے تیزی نے بونٹ واپس نیچے گرایا اور جلدی سےایک سانپ پکڑنے والے کو فون کیا۔ سانپ پکڑنے والابھی فوراً ہی موقع پر پہنچ گیا۔ سانپ پکڑنے والے سے اس پورے واقعے کو پکڑنے فلم بنائی اور اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کر دی۔ سانپ پکڑنے والے نے انتہائی آرام سے اس دو میٹر کے موٹے اژدھے کو پکڑ کر اپنے تھیلے میں ڈال لیا۔