بلوسم، دنیا کی سب سے اونچی گائے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 جون 2015 00:05

بلوسم، دنیا کی سب سے اونچی گائے

الینوائے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) بلوسم کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب تک کی دنیا کی سب سےاونچی گائے کے طور پر گنینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔ اس گائے کی اونچائی 6 فٹ 2 انچ تھی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ گائے 26 مئی کو مر گئی۔اس گائے کی عمر 13 سال تھی۔ اس کی موت کی وجہ زخمی ہونے والی ٹانگ تھی جو ٹھیک نہ ہو سکی۔تاہم اس گائے کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر گائے کے بارے میں اچھی طرح اندازہ ہو جاتاہے۔

اس گائے کو 2016 کی گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔ بلوسم کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ ہر وقت لوگوں کی توجہ میں رہنے کے باوجود اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔اس کے ارد گرد اکثر جانوروں کے شوقین تصاویر لینے کے لیےکھڑے ہوتے مگر وہ بالکل ناراض نہیں ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

گائے کی مالکہ میڈز ہانسن کا کہنا ہے کہ یہ گائے اُس کے والد کی ملکیت میں تھی جس نے 8 ہفتوں عمر سےبلوسم کو، اورنج ویلی، الینوائے میں، اپنے خاندانی فارم پر پالنا شروع کیا۔

بلوسم کے مرنے سے کچھ دن پہلے ہی اس کا نام اب تک کی سب سے اونچی گائے کے طور پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا۔ بلوسم سے پہلے دنیا کی سب سے اونچی گائے کاریکارڈ ماؤنٹ کاٹاہڈن کے پاس تھا جو 1900 کی دہائی میں تھی۔ وہ گائے بلوسم سے 0.8انچ چھوٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :