Live Updates

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کا پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ منظور وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر کیا،منظور ووٹو کارکنوں سے پارٹی کی بجائے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں،(کل) پریس کانفرنس میں منظور وٹو کے خلاف چارج شیٹ پیش کروں گا، منظور وٹو نے تمام پارٹی عہدے گھر میں رکھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد ایک دو روز میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا،پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 00:10

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کا پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ، (کل)پیر کو وہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو کے خلاف اہم پر یس کانفر نس کر یں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری کے قر یبی دوست اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر منظور احمد وٹو سے شدید اختلافات کے باعث پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ منظور احمد وٹو کے خلاف (کل ) پیر کو اہم پر یس کانفر نس کر یں جبکہ انکے قر یبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ تحر یک انصاف میں جلد شامل ہو جائیں گے ۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف سوہنا کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ منظور وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر کیا۔منظور ووٹو کارکنوں سے پارٹی کی بجائے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں۔(کل) پریس کانفرنس میں منظور وٹو کے خلاف چارج شیٹ پیش کروں گا۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کروں گا۔ منظور وٹو نے تمام پارٹی عہدے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :