لاہور : طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر استقبال ، کارکنان کے جلوس میں رہائش گاہ روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 10:47

لاہور : طاہر القادری  لندن سے لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر استقبال ، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹڑ نیشنل ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گذشتہ روز ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اور دبئی میں مختصر قیام کے بعد طاہر القادری آج صبھ لاہور پہنچے۔ واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ تقریبا 7ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری 3دسمبر 2014کو علاج کے لیے بیرون ملک گئےتھے۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد سیاسی اور احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ قاتلوں کی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے۔

جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کی آمد پر تخریب کاری کا خدشہ ہے۔ انہیں جلوس کی صورت میں سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رحیق عباسی نے خود ڈی سی او لاہور سے طاہر القادری کی سکیورٹی کے لیے رجوع کیا تھا جس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے طاہر القادری کی وطن واپسی پر انہیں سکیورٹی دینے کا اعلان کیا تھا.

متعلقہ عنوان :