کراچی : کیس میں با عزت بری ہوں گا، ایم کیو ایم کے خلاف ایک بار پھر سے سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 11:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی جماعت ہے اور الطاف بھائی کی سر پرستی میں متحد ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس کیس میں باعزت بری ہو گا. ایم کیو ایم سے متعلق لگائے جانے والے الزامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جب سے وجود میں آئی ہے اس کے خلاف سازشیں ہی ہوتی آ رہی ہیں. ایم کیو ایم کے کارکنا ن سمیت ہر بچہ بچہ پاکستان سے محبت کرتا ہے.

متعلقہ عنوان :