لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 11:15

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی .

(جاری ہے)

جس میں ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رقم لے کر فرار نہیں ہو رہی تھی بلکہ وہ رقم بھائی کو دینا تھی جس پر کسٹم وکیل نے کہا کہ اگر رقم کی ادائیگی کرنا تھی تو ڈالر میں کرنسی لے جانے کی کیا ضرورت تھی. لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی رقم لے کر فرار ہو رہی تھیں صرف جہاز میں سوار ہونا باقی تھا. دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا. ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت پر فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے جانے کا امکان ہے.

متعلقہ عنوان :