پشاور: پولیس نے چار بہنوں کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا

پیر 29 جون 2015 11:26

پشاور: پولیس نے چار بہنوں کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2015ء) پشاور پولیس نے چار بہنوں کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فضل قادر نے ہشت نگری کے علاقے کچھی محلہ کی رہائشی چار بہنوں کے والد اقبال کو تھپڑ مارا تھا جس پر چاروں بہنیں فضل قادر کے گھر گئیں جہاں فضل قادر اور اس کے بیٹے فضل حسین نے ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چاروں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :