مایہ ناز سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا پاکستان کیخلاف اپنی آخری سیریز یادگار بنانے میں ناکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 جون 2015 11:26

مایہ ناز سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا پاکستان کیخلاف اپنی آخری سیریز ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2015ء) سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کو یادگا ر بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

37سالہ سنگاکارا نے اس سیریز سے قبل پاکستان کے خلاف 21ٹیسٹ میچز میں 80.26کی اوسط سے 2809رنز سکور کر رکھے تھے جس میں 10سنچریا ں اور 12نصف سنچریاں شامل تھیں تاہم اس سیریز میں پاکستانی باؤلرز نے انہیں بڑا سکور کر نے سے باز رکھا اور سنگارا 2ٹیسٹ میچز میں 25.50کی اوسط سے محض102رنز سکور کر پائے جس میں 1نصف سنچری شامل تھی،کولمبو ٹیسٹ کی آخری اننگز میں سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،یہ ان کے کیریئر میں چھٹا موقع تھا جب تجربہ کار بلے باز اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر پوویلین لوٹے جبکہ انکے کیریئر میں یہ چھٹا موقع تھا جب کہ کولمبو میں کھیلتے ہوئے 0کی خفت سے دوچار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :