لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 11:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

ائیر پورٹ سے رہائش گاہ تک آنے کا سفر 3 گھنٹے میں طے کیا گیا اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد طاہر القادری کے ہمراہ موجود تھی ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر بھی کارکنان کے ایک بڑی تعداد ان کے انتظار میں کھڑی تھی. طاہر القادری کے رہائش گاہ پر پہنچتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور طاہر القادری کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے. طاہر القادری متوقع طور کچھ دیر میں میڈیا سے بات بھی کریں گے جس میں وہ اپنے اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے.