وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی اہم سرکاری مصروفیات کے باعث ملتوی

پیر 29 جون 2015 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی اہم سرکاری مصروفیات کے باعث ملتوی ہو گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں پر انھیں گرمی میں ہلاکتوں، توانائی بحران اور کے الیکٹرک کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی لیکن اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب وزیراعظم 2 روز بعد یکم جولائی کو کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی متوقع تھی اور وزیراعظم نواز شریف نے سول ہسپتال کا دورہ بھی کرنا تھا ۔