کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع

پیر 29 جون 2015 11:33

کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع کر دی گئی ، ایان کے وکلاء کی دو ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ۔کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان کے کیس میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی۔ ایان علی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں لایا گیا۔ ملزمہ کو سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے استدعا کی کہ وہ ایان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہوں گے جس کے لیے مقدمے کا ریکارڈ بھی لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ اس لیے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کی جائے تاہم عدالت نے ملزمہ کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ایان کے وکیل لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے بحث شروع کی جائے تاکہ ملزمہ پر اس سلسلے میں کارروائی شروع کی جا سکے جس کے بعد عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت چھ جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :