محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روز میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پیر 29 جون 2015 11:33

محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روز میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں،رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 - 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، کوہا ٹ ڈویژن)، پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، مالاکنڈ، بنوں، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 21 ملی میٹر جبکہ بنوں 08، نور پور تھل 07، بارکھان 02، ہنزہ، دیر 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت 47، نوکنڈی 46، بھکر، دالبندین 45، رحیم یار خان اور نورپورتھل میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :