محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں قاتل گرمی سے 1203 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پیر 29 جون 2015 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) کراچی میں قاتل گرمی سے 1203 افراد کی ہلاکت کی محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کر دی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیامت خیزگرمی سے متاثرہ مزید 27 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے ہلاکتوں پر سرکاری اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گرمی سے ہلاکتیں 12سو سے تجاوز کر گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 20جون سے اب تک 1203 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حیدرآباد، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ میں 10 افراد نے دم توڑا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گرمی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ۔کراچی میں سیکڑوں افراداب بھی سرکاری ونجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ اسپتالوں میں بدستور ایمرجنسی نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :