لاہور ایئر پورٹ پر مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

پیر 29 جون 2015 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) لاہور ایئر پورٹ پر کولمبو جانے والے مسافر کے قبضے سے 11کلو 300گرام ہیروئن برآمد کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایک غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران11 کلو 300گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، حراست میں لئے گئے مسافر عاشق علی نے ہیروئن 2سوٹ کیسوں کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :