Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریک انصاف کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی،جسٹس اعجازالاحسن نے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عدالتی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے.

(جاری ہے)

آئین کے تحت حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے مگر اس ترمیم کا سہارا لے کر نئی حلقہ بندیاں حکومت کی مرضی سے کی گئیں ہیں جو کہ آئین کی بنیادی روح سے متصادم اور جمہوری اصولوں کی نفی ہے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کی مرضی سے بنائی گئی نئی حلقہ بندیوں کا کام از سر نو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے.تاہم جسٹس اعجازالاحسن نے ذاتی وجوہات کی بناءپر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات