یوتھ ون ڈے سیریز،بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ جنوبی افریقہ پہنچ گئی

پیر 29 جون 2015 11:39

یوتھ ون ڈے سیریز،بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ جنوبی افریقہ پہنچ گئی

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی جہاں پر وہ جنوبی افریقن انڈر 19 ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 5 جولائی کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رواں برس اپریل میں بنگلہ دیش کی سرزمین پر کھیلی گئی یوتھ سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے جنوبی افریقن انڈر 19 کو 6-1 سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ پہنچنے پر بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے کپتان مہدی حسن میراز نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ سے ٹیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی، عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر زیر کر کے وطن واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :