لاہور ہائیکورٹ نے فوج مخالف بیان دینے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار آفتاب ورک نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج مخالف بیان دے کر قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوج پوری دلیری کے ساتھ آپریشن ضرب عضب میں مصروف عمل ہے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر اسکے باوجود پاکستان کے اعلی ترین منصب پر فائز سابق حکومتی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا بیان آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فوج مخالف بیان دینے پر آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔۔