تیونس کے تفریحی مقامات دہشت گردی کے مزید واقعات کا نشانہ بن سکتے ہیں ‘ برطانوی دفتر خارجہ

پیر 29 جون 2015 11:59

لندن۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) برطانیہ نے کہا ہے کہ تیونس کے تفریحی مقامات دہشت گردی کے مزید واقعات کا نشانہ بن سکتے ہیں ‘ برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے ایسے افراد کی طرف سے کئے جاسکتے ہیں جو مختلف دہشت گرد تنظیموں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطوں میں ہیں ‘ بیان میں تیونس میں موجود برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ادھر تیونس میں حکام نے تفریحی مقامات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ ہفتہ کو تیونس کے ساحلی تفریحی مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں 15 برطانوی شہریوں سمیت 39 افراد کی ہلاکت کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد تیونس سے واپسی جاری ہے۔