ترک وزارت خارجہ کی تیونس اور کویت میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

پیر 29 جون 2015 12:00

انقرہ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ترکی کی وزارت خارجہ نے تیونس اور کویت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ انقرہ میں ترک وزارت خارجہ کے پریس مشاورتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ہم تیونس اور کویت میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں ان حملوں سے پورے عالم اسلام کے امن و سکون کو ہدف بنائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد کو توڑنے اور مذاہب کے درمیان فتنہ پیدا کرنے والا گمراہ گروہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلہ میں ہم تیونس اور کویت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :