عراقی شہر کرکوک میں ترکی کی جانب سے 500 بے گھر خاندانوں کو امداد کی فراہمی شروع

پیر 29 جون 2015 12:00

بغداد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عراق کے شہر کرکوک میں ترکی کی جانب سے 5 سو بے گھر خاندانوں کو امداد کی فراہمی شروع کردی گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک ہلال احمر کے عہدیدار نے کہا کہ عراق میں جھڑپوں کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنے والے خاندانوں کے لئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس مرحلے میں 5سو خاندانوں کو امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں امدادی کام سلیمانیہ اور اربیل میں شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :