تیونس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سیاحتی مقام کو کھول دیا گیا

پیر 29 جون 2015 12:00

تیونسیہ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تیونس نے دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والے سیاحتی مقام کو دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تیونس میں واقع سیاحتی مقام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقام پر مرنے والوں کی یاد میں پھول چڑھائے گئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے سیاحوں میں برطانیہ ‘ جرمنی ‘ بیلیجئم اور آئر لینڈ کے شہری شامل تھے۔ ۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے تیونس سے سیاحوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے ۔ رواں برس مارچ میں بھی تیونس کے میوزیم پر حملے کے نتیجہ میں 10 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔