سولر امپلس 2- نے بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لئے پرواز شروع کر دی

پیر 29 جون 2015 12:01

ٹوکیو۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس 2- نے بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لئے پرواز شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے سولر امپلس ٹو نے رواں ماہ کے آغاز میں بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم خراب موسم کی وجہ سے پرواز منسوخ کرکے جاپان میں اترنا پڑا ۔ سولر امپلس ٹوکی ٹیم نے بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لئے تقریباً دو ماہ تک موسم کے سازگار ہونے کا انتظار کیا ۔ واضح رہے کہ سولر امپلس کی پرواز کا مقصد ماحول دوست ایندھن کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔