دبئی انتظامیہ نے رمضان کے دوران اور دیگر تہواروں کے موقع پرکھانا ضائع ہونے سے بچانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

پیر 29 جون 2015 12:01

دبئی انتظامیہ نے رمضان کے دوران اور دیگر تہواروں کے موقع پرکھانا ضائع ..

دبئی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) دبئی انتظامیہ نے رمضان کے دوران اور دیگر تہواروں کے موقع پر بڑی مقدار میں کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ‘ متحدہ عرب امارات کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں پہلے مرحلے پر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ رمضان کے دوران اور دیگر تہواروں اور تقریبات میں کس قدر کھانا ضائع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کھانے کو معیار برقرار رکھتے ہوئے مستحق افراد تک پہنچانے کے لئے خیراتی اداروں سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں ۔ دبئی انتظامیہ اس سلسلہ میں رہنما خطوط بھی تیار کررہی ہے جن کا اعلان دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسین ناصر لوطاح کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ مجوزہ رہنما خطوط میں کھاتے پینے کی اشیاء کی بغیر منصوبہ بندی کے خریداری سے گریز ‘ ان اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ کو لازمی چیک کرنا ‘ تقریبات میں پلیٹس بھر بھر کر نہ دینے‘ زیادہ سے زیادہ مقامی غذائی اشیاء استعمال کرنے ‘ بچے ہوئے کھانے کو کھاد میں تبدیل کرنا اور تقریبات کے دوران بھوکے اور محتاج افراد کا خیال رکھنا شامل ہیں۔