یونان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات پر ٹوکیو ، ہانگ کانگ ، شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں شدید مندی

پیر 29 جون 2015 12:01

ٹوکیو ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ٹوکیو ، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو شدید مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کے پیش نظر محتاط تجارتی سرگرمیاں اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 466.52 پوائنٹس کی کمی سے 20239.63 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 3.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 969.01 پوائنٹس کی کمی سے 26287.17 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 5.12 فیصد یا 214.81 پوائنٹ کی کمی سے 3978.06 پوائنٹس اور شین زن کمپوزٹ انڈیکس 7.11فیصد یا 177.91 پوائنٹ کی کمی سے 2325.05 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔