صوابی کی یونین کونسل انبار سے نو منتخب آزاد تحصیل کونسلر کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا ا علان

پیر 29 جون 2015 12:03

صوابی۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )یونین کونسل انبار ضلع صوابی سے نو منتخب آزاد تحصیل کونسلر لاہور فہیم خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں باقاعدہ طور پر شمولیت کاا علان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اعلان ضلعی صدر افتخار احمد خان و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ تحصیل کونسل میں اپنی کونسل کی بنیادی مسائل اور عوام کے فلاح و بہبود کے حصول کے لئے عملی کر دار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی صدر افتخار احمد خان نے کہا کہ تحصیل کونسل لاہور میں اتحادیوں سے مل کر مضبوط حکومت بنائین گے ۔ انہوں نے کہا کہ فہیم خان کی شمولیت سے تحصیل کونسل لاہور میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے ۔