نیویارک: جیل سے فرار ہونے والا قیدی زخمی حالت میں گرفتار

پیر 29 جون 2015 12:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) نیویارک جیل سے فرار ہونے والے قیدی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسرا قیدی2 روز قبل پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ امریکا کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی نیویارک اسٹیٹ جیل سے3 ہفتے قبل2 خطرناک قیدی فرار ہوئے تھے۔ نیویارک پولیس دونوں مفرور قیدیوں کو تلاش کررہی تھی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

1قیدی رچرڈ میٹ2 روز قبل جیل سے30 میل دور جنگل میں مارا گیا، جبکہ دوسرا قیدی ڈیوڈ سوئٹ کینیڈا کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔ ڈیوڈ سوئٹ پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ ڈیوڈ سوئٹ2002ء میں ایک سرکاری اہلکار کے قتل کے الزام میں عمر قید کاٹ رہا تھا، جبکہ رچرڈ میٹ کو1997ء میں اپنے سابق باس کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے الزامات میں25 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :