بجلی کا شارٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

پیر 29 جون 2015 12:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ، بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا، شہروں میں آٹھ ، دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بجلی کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال پانچ سو میگا واٹ اضافے کے ساتھ ساڑھے چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ طلب بیس ہزار میگاواٹ ہے۔

گزشتہ سال شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تھا۔ شارٹ فال میں اضافے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ شہروں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی چور اور لائن لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ معمول سے زیادہ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :