حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا‘ دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ‘ امن و امان کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے‘ مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے

وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاسمینار سے خطاب

پیر 29 جون 2015 12:14

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا‘ دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے‘ امن و امان کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے‘ مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ وہ پیر کو یہاں احتساب اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق منعقد کئے گئے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت بہتر طرز حکمرانی کے لئے انتہائی اہم ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف موثر مہم چلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد امن و امان کی بہترصورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :