ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کا یوم وفات 18رمضان المبارک کو عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا

پیر 29 جون 2015 12:16

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یوم وفات 18رمضان المبارک کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر کی مساجد میں خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے جس سے خطاب کے دوران علماء کرام و مقررین ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی سیرت مبارکہ اور ان کی دین اسلام کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس روز قومی اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔

حضرت عائشہ صدیقہ خلیفةالرسول حضرت ابوبکر کی صاحبزادی اور حضور نبی مہرباں حضرت محمد کی زوجہ محترمہ تھیں۔حضرت عائشہ صدیقہ کا وصال حضور نبی کریم کے وصال کے48برس بعد 63سال کی عمر میں18رمضان المبارک کو ہوا آپ نے جنت البقیع میں استراحت فرمائی۔