الیکشن ٹریبونل نے این اے 98 گوجرانوالہ میں دھاندلی کے خلاف درخواست خارج کردی

پیر 29 جون 2015 12:16

لاہور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) الیکشن ٹریبونل نے این اے 98 گوجرانوالہ میں دھاندلی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پیر کو الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے کیس کا فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 98 میں دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے امیدوار صفدر وڑائچ نے حلقے میں دھاندلی کے خلاف درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 98 میں منظم دھاندلی کی گئی ہے الیکشن ٹریبونل دوبارہ انتخابات کا حکم دے۔ این اے 98 سے مسلم لیگ (ن) کے طارق محمد کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :