رمضان المبارک برکت، مغفرت، رحمت اور تربیت کا مہینہ ہے ،یہ مہینہ کمانے کا مہینہ ہے اس مہیں نے مال ودولت کی کمائی نہیں کی جاتی، یہ مہینہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے، اس مہینے میں روزہ رکھ کر صرف سحرو افطار کرنے سے نیکیاں نہیں کمائی جاتی ، اس مہینے میں روزہ رکھ کر ہر وہ عمل کیا جاتا ہے جس کا حکم اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے،یہ ماہ مقدس ہمیں دوسروں کے لیے قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے

جماعةالدعوة پاکستان سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی درس وتدریس

پیر 29 جون 2015 12:17

سرگودھا((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) )جماعةالدعوة پاکستان سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکت، مغفرت، رحمت اور تربیت کا مہینہ ہے ۔ یہ مہینہ کمانے کا مہینہ ہے اس مہیں نے مال ودولت کی کمائی نہیں کی جاتی بلکہ یہ مہینہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں روزہ رکھ کر صرف سحرو افطار کرنے سے نیکیاں نہیں کمائی جاتی بلکہ اس مہینے میں روزہ رکھ کر ہر وہ عمل کیا جاتا ہے جس کا حکم اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے۔

یہ ماہ مقدس ہمیں دوسروں کے لیے قربانی اور ایثار کا درس بھی دیتا ہے ۔ ان خیلات کا اظہار پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے شہنائی ہال سیٹلائٹ ٹاؤن میں سحری کے بعد درس دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا عالم کفر متحد ہو کر منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں ان کی شازشوں کو سمجھ کر ان غیر مسلموں، کافروں اور یہودیوں کو اینٹ کاجواب پتھر سے دینا ہے۔

پاکستان خارجی محاذوں کے ساتھ داخلی محاذوں پر بھی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ دشمن ہماری نوجوان نسل کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے مگرہم اپنے نوجوانوں کو یہ شعور دیناچاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کو سمجھیں اور پاکستان اور اسلام دشمنوں کے پراپگنڈے کا عملی جواب بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ہم بطور امت محمدیہ اسلام کی تبلیغ کا کام کیا ہے۔ ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا۔ آج دشمنان اسلام کی سازشوں کا شکار ہو کر ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :