گجرات‘ جی ٹی روڈپر دوٹرکوں میں خوفناک تصادم،دوافراد موقع پرجاں بحق،دوزخمی

پیر 29 جون 2015 12:23

گجرات ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))سحری سے قبل جی ٹی روڈپر دوٹرک خوفناک دھماکے کے ساتھ آپس میں ٹکراگئے،دوافراد موقع پرجاں بحق،دوزخمی، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ پیرکی صبح کلیوال سیداں کے قریب ٹرک نمبری ایم آرایکس اے 370خراب ہوجانے کے باعث اس کا ڈرائیورمحمدعظیم سکنہ چکسواری ٹرک کے نیچے گھس کر اسے ٹھیک کررہاتھاکہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبری ایل آر جی 3342زورداردھماکے سے آٹکرایاجس کے نتیجہ میں محمدعظیم اور دوسرے ٹرک کا ڈرائیوراحسان اللہ سکنہ شیخوپورہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوافرادزخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے،حادثہ اتنا شدیدتھاکہ دوٹرکوں کے ٹکرانے کی آوازدوردورتک سنی گئی ،اطلاع ملنے پرایدھی سنٹرلالہ موسیٰ کا عملہ صدرپولیس کے اے ایس آئی رانا محمدشفیق موقع پر پہنچے اور کرین منگواکرٹرکوں کو ایک دوسرے سے علیٰحدہ کیااورنعشوں کو نکالا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔