وزیر اعظم آزادکشمیر بلوچ کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں‘ سردار فہیم اختر ربانی

پیر 29 جون 2015 12:23

مظفر آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء وسابق امیدوار اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر بلوچ کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،دھمن پکھوناڑ پل کی منظوری دیکر بلوچ کے عوام کے دل موہ لیے،پل کی منظوری پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر تعمیرات وشاہرات کے شکر گزار ہیں،دھمن پکھوناڑ پل عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو ہماری تحریک پر وزیر اعظم نے پورا کیا،منصوبہ بجٹ میں رکھ دیا گیا،جلد پل کا سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے،انھوں نے کہا آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت ترقیاتی اہداف مکمل کر رہی ہے،حالیہ بجٹ میں تعمیروترقی کے بڑے منصوبہ جات رکھے گئے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں حکومت نے تعمیروترقی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،حالیہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا،جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا،گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچ میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے،دن بدن بلوچ میں پارٹی کا گراف بڑھ رہا ہے،دوسری پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر شہید بھٹو اور شہید بی بی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں،بلوچ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا،کارکنان پارٹی کی مظبوطی کے لیے دن رات ایک کریں،بلوچ کے جملہ منصوبہ جات جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،کارکنان کی مشاورت سے چھتریڑی تا بلوچ تمام ترقیاتی اہداف کی تکمیل اولین ترجیح ہے،بلوچ کو کرنل منشاء خان اور سردار اختر ربانی کے مشن کے عین مطابق ایک ماڈ ل حلقہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آمدہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے بر سراقتدار ا ٓئے گی،خطہ میں تعمیر وترقی پیپلز پارٹی کی حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے،ن لیگ اور تحریک انصا ف کا کشمیر میں کوئی مستقبل نہیں،عوامی طاقت پیپلز پارٹی کے پاس ہے،شہید بھٹو اور شہید بی بی کے افکار و نظریات کی روشنی پیپلز پارٹی خطہ کے عوام کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔