کراچی : ہیٹ سٹروک کے باعث کراچی میں اموات کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی نے اہم اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 12:24

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے. جس کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے کراچی میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے. پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ ابھی دھوپ بہت ہے لہٰذا نماز کی ادائیگی آج شام کو مزار عبد اللہ شاہ غازی پر کی جائے گی. تاہم لوگوں سے نماز کی ادائیگی میں شرکت کی بھر پور اپیل ہے.

متعلقہ عنوان :