میرپور کے حقوق کی خاطر ہمیشہ جنگ لڑتا رہوں گا‘شہزاد خاکسار

پیر 29 جون 2015 12:27

میرپور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) سنگھوٹ انجمن تاجراں اور میرپور گیس ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد خاکسار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں محکمہ برقیات بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دے سحری اور افطار کے اوقات کا رمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آچکے ہیں ماہ جون میں جو بلات اوورریڈنگ کر کے جاری کیے گئے اور عوام سے فالتو روپے بٹورے گئے ان کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور گیس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور تاجروں کے ساتھ مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع کیا ۔انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کو نا حق قتل کیا جار ہا ہے پورے عالم اسلام کو اس پر تشویش لاحق ہے برمی مسلمانوں کی قتل و غارت پر جس طرح بھی مذمت کی جائے کم ہے لمحہ فکریہ ہے کہ ابھی تک کوئی بھی اسلامی ملک برمی مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا اگرہم مسلمانوں میں یہی نا اتفاقی رہی تو یہودی تمام عالم اسلام کو اپنا نشانہ بناتا رہے گا انہوں نے کہا کہ میرپور کے تاجر میرے بھائی ہیں ان کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں میرپور کے حقوق کی خاطر ہمیشہ جنگ لڑتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں سکند رلطیف ،احسان چوہدری ،عدنان احمد ،ناصر علی ،ابرار کیانی ،خلیل احمد ،ظہیر حسین ،راشد محمود ،نصیر چوہدری اور دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔شہزاد خاکسار نے مزید کہا کہ تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کے روزے رکھنے چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے اپنی دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگنی چاہے تا کہ ہماری آخرت سنور سکے ۔