عراق میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری آئل کمپنی کا عہدیدار ہلاک

پیر 29 جون 2015 12:27

بغداد ۔ 29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) عراق میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری نارتھ آئل کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار سعد الکربلائی کو شمالی شہر کرکوک میں اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ دفتر سے گھر کی طرف جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انہیں کار سے نکال کر گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :