سرالیون میں ہنگامی ایبولا قانون کی خلاف ورزی پر سزا کا فیصلہ

پیر 29 جون 2015 12:27

فری ٹاؤن۔ 29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) ایبولاوائرس سے متاثرہ ملک سرالیون کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایبولا میں مبتلا کسی بھی شخص کو ایمرجنسی قانون کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سرالیون کی حکومت نے فیصلہ ایبولا وائرس کے مزید پھیلاوٴ کو روکنے کے لئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرالیون کے ایبولا ریسپانس سنٹر کے سربراہ ریمونڈ کابیا نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس میں مبتلا شخص کی جانب سے ہنگامی قانون کی دانستہ خلاف ورزی پر جرمانے کے علاوہ کم از کم چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

سیرالیون میں ایبولا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے جبکہ مشرقی افریقہ کے تین ملکوں سرالیون، گِنی اور لائبیریا میں ایبولا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گیارہ ہزار سے زائد ہو چکی ہیں