بحرین میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد کے فضائی حملوں پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما کو 5 برس قید کی سزا

پیر 29 جون 2015 12:29

منامہ ۔ 29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) خلیجی ریاست بحرین کی ایک عدالت نے یمنی حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحادیوں کے فضائی حملوں پر تنقید کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو 5 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن رہنما فضل عباس یونیٹری نیشنل ڈیموکریٹک کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ فضل عباس کے وکیل عبداللہ الشملاوی نے عدالتی فیصلے کی تصدیق ٹویٹر اور فیس بْک پر کی ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کے لیے بنائے گئے سعودی اتحاد میں بحرین بھی شامل ہے۔ فضل عباس نے گرفتاری سے قبل سعودی اتحادیوں کے حملوں کو فوج کشی اور جارحیت قرار دیا تھا

متعلقہ عنوان :